لاہور (کلچرل رپورٹر)سوشل میڈیا پر اس وقت نیا چیلنجGive me Some‘ زیر ِگردش ہے جسے متعدد صارفین کے بعد اب اداکارائیں بھی کر تی نظر آرہی ہیں شوبز انڈسٹری کی دو بڑی اداکارائوں کی جانب سے امریکی گلوکارہ بیونسے کی جانب سے دیا گیا چیلنج Give me Some کیا گیا ہے ۔ اداکارہ ماورہ حسین نے یہ چیلنج اپنے شوٹ کی ٹیم کے ساتھ کیا ہے جبکہ اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے یہ چیلنج اپنی دوستوں کے ہمراہ کیا گیا ہے ۔دونوں اداکارائوں نے یہ چیلنج بخوبی نبھایا ہے ۔اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں ماورہ اور مہوش کا لکھنا ہے کہ یہ چیلنج آسان نہیں تھا۔