سڈنی(ویب ڈیسک)لاک ڈاؤن کے باعث جہاں لوگ گھروں سے باہر نکلنے کے لیے بے چین ہیں، وہیں فراغت کا یہ وقت کچھ منچلے دلچسپ سرگرمیوں میں بھی صرف کر رہے ہیں۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک منچلے سیم رومیو کو لاک ڈاؤن کے دوران فشنگ کا شوق ہوا تواس نے مچھلی پکڑنے کا ایک منفرد طریقہ اپناتے ہوئے ڈرون میں فشنگ راڈ باندھی اور اسے سمندر کی جانب روانہ کردیا۔ آدھے گھنٹے کے انتظار کے بعد سیم کو کامیابی ملی اور اس کے ڈرون نے اس کو ایک تازہ مچھلی پیش کر دی۔ ڈرون کے ذریعے مچھلی پکڑنے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔