سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلیا کی پولیس نے دارالحکومت سڈنی میں ایک خاتون پرچاقو کے وار کرکے اسے زخمی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق شہر کے وسط میں ایک شخص نے خاتون پرچاقو سے حملہ کیا اور متعدد راہ گیروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر راہ گیروں نے اسے دبوچ لیا۔