خرطوم (این این آئی)پاکستان سے تبلیغ کیلئے سوڈان جانیوالے 150 افراد وہاں پر پھنس کررہ گئے ہیں اور حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے ۔سوڈان کے شہر خرطوم میں پھنسے تبلیغی جماعت کے ارکان کا تعلق کراچی، فیصل آباد، مری اور دیگر علاقوں سے ہے ۔ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں 17مارچ کو واپس آنا تھا تاہم پروازیں بند ہونے کی وجہ سے پھنس کررہ گئے ہیں۔