ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 3سالہ بچی کھیلتے ہوئے ٹیوب ویل کی حوض میں گرکرجاں بحق ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں دولابالا میں محنت کش محمداقبال کی تین سالہ بچی عائزہ ٹیوب ویل کے قریب کھیل رہی تھی اورکھیلتے ہوئے اچانک ٹیوب ویل کے پانی والے حوض میں گرکر ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں وہ دم توڑگئی۔ ریسکیو 1122 کاعملہ اطلاع ملنے پرپہنچا لیکن ان کی کوشش بچی کونہ بچاسکیں۔