مکرمی !مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے 5اگست کے بھارتی اقدام کے بعد کشمیریوں کے ساتھ دھڑکنے والے پاکستانیوں کے دلوں کا اضطراب 27ستمبر تک تو قابو میں رہا کہ مظفرآباد جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کنٹرول لائن کے پار جانے سے منع کرتے ہوئے صبر کی تلقین میں بالکل حق بجا نب تھے کہ اقوام عالم کا ضمیر جھنجوڑتے ہوئے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کا آپشن بھی استعمال کردیکھیں اوراس کے بعد LOCپارکرنے کی کال وہ خود دیں گے ۔ آج جبکہ 27ستمبر کو گزرے بھی تین ہفتے گزر چکے ہیں تو مقبوضہ کشمیر میں لارجرسکیل پر عصمت دری اورنسل کشی جیسے انسانیت سوز بھارتی مظالم سہتے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ خون کے آنسورونے والے پاکستانی بھی منتظر ہیں کہ حکومتی سطح پر کشمیریوں کی عملی مدد کیلئے حکومتی حکمت عملی کا اگلا مرحلہ کیاہوگا ؟ (جاوید ذوالفقار، فیصل آباد )