لندن(ویب ڈیسک)ہر گھر میں کھانا پکانا روزانہ کا ایک چیلنج ہوتا ہے ۔ اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ایک سمارٹ اوون بنایا گیا ہے ہے جو کھانے کے اجزا اور اسے پکانے کی ترکیب اسکین کرتا ہے اور ازخود کھانا تیار کرتا ہے ۔یہ اون وائی فائی سے منسل ہے اور اس کی ایک ایپ بھی بنائی گئی ہے ۔ اس کے لیے ڈلیوری کارڈ اور کچے اجزا کے ساتھ آنے والا ایک کارڈ اوون کے پاس لے جاکر سکین کیجئے جس کا ڈیٹا اوون پڑھ لے گا۔ اس کے بعد تمام اجزا شامل کرکے اس میں رکھدیجئے اور آرام سے بیٹھ جائیے ۔