سنگاپورسٹی(نیٹ نیوز) سنگاپور کے انتخابات میں پاکستانی نژاد رئیسہ خان انتخابات میں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور بھی کورونا سے متاثرین میں شامل ہے لیکن حکومت نے بروقت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا اور صرف دس دنوں کی مختصر انتخابی مہم کی اجازت دی گئی ہے ۔کورونا کی وجہ سے جلسوں پر پابندی تھی جس پر امیدوار صرف ویڈیو اور شوشل میڈیا کے ذریعے ہی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ان میں پاکستانی نژاد رئیسہ خان بھی شامل ہے اور مقامی میڈیا رئیسہ خان کی فلاحی سرگرمیوں پر مختلف پروگرامز بھی نشر کررہا ہے ۔