لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہر غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی،شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی،تکنیکی خرابی،لائن لاسز،ٹرانسفارمرزپھٹنے کی وجہ سے لیسکوکے متعددگرڈسٹیشن بندہوگئے ،بجلی نہ ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،راوی اورغازی سرکٹ سے نکلنے والے گرڈسٹیشن بند ہوگئے ،،گڑھی شاہو،بوگیوال،چاہ میراں،وسن پورہ،فتح گڑھ،تاج باغ ،ہربنس پورہ،ایبٹ روڈ، شاہدرہ، مرغزار کالونی، باغبانپورہ، دھرم پورہ،بادامی باغ سمیت کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی،کینال روڈکے اطراف میں بھی متعددعلاقے تاریکی میں ڈوبے رہے ،شدیدگرمی اورحبس میں لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلااٹھے ،کم وولٹیج سے گھروں میں الیکٹرانک اشیابھی جلنے لگیں۔رات کو بھی بجلی آنکھ مچولی کھیلتی رہی جبکہ دن میں ہر گھنٹہ کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔بجلی بند ہونے سے بعض علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو گیا۔ ،شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو ملازمین اور افسر فون ہی اٹینڈ نہیں کرتے ، اعلی حکام فوری نوٹس لے کربجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ یقینی بنائیں۔