لاہور(کلچرل رپورٹر) داکار و ہدایتکار نسیم وکی نے اپنی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ کا پہلا گانا راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرلیا، تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز فاروق سٹوڈیومیں کی گئی جس کے ریکارڈسٹ فاروق راؤ تھے ۔اس موقع پر اداکار شاہد خان ،قیصر پیااور جونی ملک بھی موجود تھے جنہوں نے گانا ریکارڈہونے پر ہدایتکارنسیم وکی کو مبارکباد دی نسیم وکی نے بتایاکہ انہوں نے فلم کے میوزک پر کام شروع کردیا ہے جس کا پہلا گانا میوزک کا بہت بڑا نام راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے ایک سوال کے جواب میں نسیم وکی نے کہاکہ ہم انشاء اﷲ معیار پر کمپرومائز نہیں کریں گے بہت جلد اس کا میوزک مکمل کرلیا جائیگا اور نئے سال کے آغاز پر ہی اس کی شوٹنگز شروع کردی جائینگی۔نسیم وکی نے کہاکہ فلم بینوں کو ’’سوری بابا‘‘ عام ڈگر سے ہٹ کر ملے گی اور وہ اسے سچی مچی میں مدتوں یاد رکھیں گے ۔