لاہور،کراچی(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز) اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر معروف میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور اداکاروں کی جانب سے ان کے روئیے پر لگائے گئے الزامات پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ وہ اس سارے معاملے کو لیگل نوٹس کے ذریعے حل کریں گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تحریروں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا،لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے میرے خلاف ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت مہم شروع کی گئی ،میں حیران ہوں کہ لوگ کتنے احمق ہوسکتے ہیں جو حقائق جانے بغیر ان کی باتوں میں آبھی جاتے ہیں۔