لاہور(احتشام الحق ) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے لانگ جمپر محمد آصف کو پاکستان آرمی نے ملازمت دے کر تربیت دینے کی ذمہ داری قبول کر لی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدرمیجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے اتھلیٹ کوملازمت دینے پر پاکستان آرمی چیف اور آرمی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آرمی کی نگرانی میں ٹریننگ کرتے ہوئے محمد آصف مستقبل میں پاکستان آرمی اور پاکستان کا نام روشن کرے گا۔ سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے لانگ جمپر محمد آصف کوذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے ریکروٹ کرلیا۔آرمی کے اتھلیٹکس کوچ محمد آصف کی ٹریننگ کریں گے ۔ پاکستان اتھلیٹکس ذرائع کے مطابق محمد آصف اب لاہور آنے کی بجائے آرمی اتھلیٹکس ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن پاک آرمی جیسے پروفیشنل ادارے کا محمد آصف کو ریکروٹ کرنا خوش آئندہے ۔ یاد رہے کہ محمد آصف کی گیارہ موٹر سائیکلوں سے جمپ کرنے اور ایک چھوٹی نہر جمپ لگا کر راتوں رات شہرت حاصل کی تھی۔