لاہور(شوبز ڈیسک )سوشل میڈیا پر جعلی اکاوئنٹس اسٹیج کی اداکارہ ستارہ بیگ کے لئے درد سر بن گئے ، اداکارہ نے کارروائی کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ستارہ بیگ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نام سے سوشل میڈیا پر درجنوں جعلی اکائونٹس ہیں جن کے ذریعے میرے پرستاروں سے رابطہ کیا جاتا ہے اور بعض اوقات میری جعلی تصاویر بھی شیئر کی جاتی ہیں ۔ستارہ بیگ نے کہا کہ جعلی اکائونٹس کے حوالے سے اپنے وکیل سے مشاورت کی ہے اور جعلسازوں کے خلاف جلد باضابطہ ایف آئی اے کو درخواست دی جائے گی ۔