فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) حساس اداروں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلا نے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گزشتہ روز حساس اداروں نے لاہور، فیصل آ باد ، گوجرا نوالہ ، ملتان اوردیگر شہروں میں کا رروائیاں کیں ،ملزمان نے سوشل میڈیا پر پاک فوج،آئی ایس آئی کے نام سے خود ساختہ اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ، گرفتار عناصر کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے ۔