نئی دہلی( ویب ڈیسک) عام طور پر ماں اپنی بیٹی کے لیے دولہا تلاش کرتی ہیں لیکن بھارت میں ایک لڑکی کو والدہ کے لیے 50 سالہ دولہے کی تلاش ہے جس کے لئے اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا ہے ۔ گزشتہ دِنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی لڑکی کا ٹوئٹ وائرل ہوا جس میں وہ اپنی والدہ کے لیے دولہا تلاش کر رہی ہیں، آستھا ورما نامی بھارتی لڑکی نے اپنی والدہ کے ساتھ سیلفی لے کر ٹوئٹر پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے میری والدہ کے لیے 50 سالہ خوبصورت دولہے کی تلاش ہے ، جو سبزی خور ہو، شراب نوشی سے دور ہو اور اچھا کماتا ہو۔‘ آستھا ورما کا یہ ٹوئٹ ٹوئٹر پر بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے اور اب تک 26 ہزار 933 ٹوئٹر صارفین اِس ٹوئٹ کو لائک کر چُکے ہیں ۔ ایک بھارتی صارف نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ ’مجھ میں یہ سب خوبیاں ہیں لیکن میری عُمر 24 برس ہے ۔‘‘اننت نامی صارف نے تو اپنے والد کا رشتہ ہی بتادیا۔