خرطوم (این این آئی)سوڈان میں اصلاحات میں تیزی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ،دارالحکومت خرطوم اور جڑواں شہروں میں بڑی ریلی نکالی جبکہ حکومت نے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردیں۔سوڈان میں سابق صدر عمرالبشیر کی برطرفی کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اصلاحات کیلئے بڑی ریلی نکالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان کے مختلف شہروں میں عوامی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عوام نے بڑی تعداد میں باہر نکل کر جمہوریت کی مکمل بحالی پر زور دیا۔