لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایک دھوکہ ہے ،فالوئرز ، لائیکس اور کمنٹس خریدے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے منجھے ہوئے اداکار فیصل قریشی کے مقابلے میں کوئی بھی نئی لڑکی کے لاکھوں اور کروڑوں فالوورز ہوتے ہیں، فیصل قریشی نے شو بز انڈسٹری کو 50 سال دیئے ہیں، انہوں نے بہت زبردست کیریئر گزارا ہے ، در حقیقت سوشل میڈیا پر زیادہ تر وہ فنکار نظر آتے ہیں جن کو ڈراموں اور فلموں میں کام نہیں ملتا، وہ سوشل میڈیا اسٹار بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فنکار تخلیقی ذہن کا مالک ہوتا ہے ، کورونا وائرس نے اسے پنجرے میں بند کر دیا ہے ۔