کراچی ( کامرس رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیرکو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید319.72پوائنٹس کے اضافے سے 37650پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں38ارب31کروڑ85لاکھ روپے بڑھ گئے ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 37400،37500،37600اور37700پوائنٹس کی 4بالائی حدیں عبور کر گیابعد ازاں 37700پوائنٹس کی حد توبرقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحاں غالب رہااور کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس319.72پوائنٹس کے اضافے سے 37650.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔دریں اثنا صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے 1لاکھ 11ہزار250روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 1371روپے کے اضافے سے 95ہزار379روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 943.07روپے مستحکم رہی۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید1.05روپے کے اضافے سے 168.30روپے اور قیمت فروخت 168.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 168.20روپے اور قیمت فروخت168.70روپے ہوگئی۔