اسلام آباد(آن لائن) ڈیسکون آکسی کیم کے بعد از ٹیکس منافع میں31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 54.83 فیصد کمی ہوئی ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی نے 142.5 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 315.6 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا ،اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019ء کی آخری ششماہی کے دوران ڈیسکون آکسی کیم کے بعد از ٹیکس منافع میں 173.1 ملین روپے یعنی 54.83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔