کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت1150روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ایک تولہ سونے کی قیمت93ہزار650روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت23ڈالرکے غیر معمولی اضافے سے 1635ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1635 روپے کے اضافے سے 93ہزار650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت986روپے کے اضافے سے 80ہزار290روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی10روپے کے اضافے سے 1060 روپے اوردس گرام کی قیمت 908روپے ہوگئی۔