کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس36ہزارکی سطح بھی عبورکرگیااور انڈیکس مزید 447.28پوائنٹس کے اضافے سے 36142.17پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت66ارب85کروڑ24لاکھ روپے بڑھ گئی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 447.28پوائنٹس کے اضافے سے 36142.17پوائنٹس پر بند ہوا۔378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے 378کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ109میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔دریں اثنامقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید800 کے اضافے سے ایک لاکھ 9100روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 93ہزار536روپے ہو گئی ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت166.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے 166.80روپے اور قیمت فروخت167.30روپے ہوگئی ۔ یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح80پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید207.80روپے اور قیمت فروخت209.80روپے ہو گئی ۔