کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں23ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا850 روپے سستاہوگیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850روپے اور 10گرام قیمت میں 746 روپے کی کمی اورفی تولہ سونے کی قیمت 87450روپے سے گھٹ کر 86600 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74974روپے سے گھٹ کر 74228روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔