کراچی (کامرس رپورٹر)آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1556ڈالر ہوگئی لیکن کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 150 روپے کے اضافے سے 89950 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 77118روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔