کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا ۔ کے ایس ای100انڈیکس40400 کی نفسیاتی سطح کو بھی ایک موقع پر عبور کرگیا ۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں283.34پوائنٹس کی تیزی سے 40166.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔ تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 63 ارب 77 کروڑ34لاکھ 20ہزار317روپے کا اضافہ ہوگیا۔دریں اثنا ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800روپے کے اضافے سے 1لاکھ29ہزار500روپے اور دس گرام سونا685روپے کے اضافے سے 1لاکھ11ہزار25روپے پر جا پہنچا ۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.20روپے اور قیمت فروخت 168.50روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر برقرار ہی ۔ یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت200روپے ہو گئی جبکہ2.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید بڑھ کر220روپے اور قیمت فروخت بڑھ کر222روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔