کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل پیر کو بھی جاری رہا اور فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 171روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت70300روپے سے بڑھ کر70500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60271روپے سے بڑھ کر60442روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت870روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔ پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1312ڈالرسے بڑھ کر1318ڈالرہوگئی ۔