کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر 1505 ڈا لر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور 10گرام قیمت میں214روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا اورفی تولہ سونے کی قیمت87200روپے سے بڑھ کر 87450روپے ہوگئی ۔