کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے سستاہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور10گرام قیمت میں257روپے کی کمی ہوئی اورفی تولہ سونے کی قیمت87200روپے سے گھٹ کر 86900روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74760 روپے سے گھٹ کر74503روپے ہوگئی۔