کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی مزید کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 400 روپے سستاہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام قیمت میں343روپے کی کمی ہوئی اورفی تولہ سونے کی قیمت87000روپے سے گھٹ کر86600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 74588روپے سے گھٹ کر74245روپے ہوگئی ۔