کراچی ( کامرس رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں استحکام رہا اور سونے کی فی اونس قیمت 1496ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت800روپے کمی سے 87100،دس گرام سونے کی قیمت686روپے کمی سے 74674روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1120روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔