ممبئی (شوبز ڈیسک) کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے اپنی شادی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر گولڈی بہل کیلئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔ انسٹاگرام پر ان کا کہنا تھا کہ شادی میاں بیوی دونوں سے چلتی ہے ،خدا جانتا ہے کیسے ہم نے یہ پورا سال گزرا ۔ کینسر جیسی بیماری سے اکیلے نہیں لڑا جاسکتا ۔انہوں نے شوہر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں۔