کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکا اضافہ دیکھا گیاجس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونامزید600روپے مہنگاہوکر79100روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید8ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1408ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں600روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں514روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیااورفی تولہ سونے کی قیمت78600روپے سے بڑھ کر79100روپے اور10 گرام سونے کی قیمت67387روپے سے بڑھ کر67901روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی ۔