کراچی (نیٹ نیوز) ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ڈرامے میں مہوش کے کردار کے لیے سونیا حسین کبھی میرا انتخاب نہیں تھیں، ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا کہ عائزہ خان سے پہلے یہ کردار انہیں آفر ہواتھا لیکن انہوں نے انکار کردیا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مہوش‘‘کے کردار کے ذریعے خواتین کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں سونیا حسین کو ڈرامے کی آفر کرنے اور ان کی جانب سے انکار کرنے پر کھل کر گفتگو کی، خلیل الرحمان قمر نے بتایاکہ اس ڈرامے کے لیے سونیا حسین کبھی میرا انتخاب تھیں اور نہ ہی میں نے انہیں ڈرامے کی پیشکش کی، سونیا حسین کو ہدایت کار ندیم بیگ اور ہمایوں سعید نے میرے علم میں لائے بغیر ڈرامہ آفر کیا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا جب ڈرامہ ہٹ ہوگیا تو کوئی بھی اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے ۔ ابھی سونیا حسین اس قابلیت پر نہیں پہنچیں کہ میرا سکرپٹ کرسکیں۔