کراچی ( کامرس رپورٹر )گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں2ہزار روپے سے 3ہزار روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا16ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3100روپے اور دس گرا م سونے کی قیمت میں2657روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ دن عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالر مہنگا ہو کر1562ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800روپے مہنگا ہو کر90300روپے اور دس گرام سونا686روپے مہنگا ہو کر77418روپے کا ہو گیا ۔