کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1466ڈالر برقرار رہی جس کے سبب کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 84400 اوردس گرام سونے کی قیمت72359روپے مستحکم رہی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔