کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں5ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 150روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1559ڈالر ہوگئی جسکے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے کے اضافے سے 90300 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت128روپے کے اضافے سے 77418وپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔