کراچی (کامرس رپورٹر)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں9ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں 500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی 69600روپے سے گھٹ کر69100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59671روپے سے گھٹ کر 59242 روپے ہوگئی۔جمعرات کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 754.45روپے پرمستحکم رہی ۔