مکرمی! پاکستان بننے سے لے کر آج تک کئی حکمران آئے لیکن مسائل وہیں کے وہیں ہیں ۔ان مسائل کا آج تک کوئی حکمران چاہیے وہ ڈکٹیٹر ہو یا سیاسی پارٹی کا لیڈر حل نہیں کر پایا ۔ آخریہ مسائل ہیں کیا؟ مہنگائی بڑھ جانا ، بے روزگاری میں اضافہ ، کرپشن ،جنسی زیادتی کے واقعات وغیرہ وغیرہ ! جب بھی کوئی نئی حکومت آئی ، یعنی پاکستان مسلم لیگ ن یا پاکستان پیپلز پارٹی کیونکہ یہی دونوں پارٹیاں باری باری آتی رہیں ، لیکن مسائل ہر مرتبہ بڑھے کم نہیں ہو ئے ، ہر دور حکومت میں میڈیا نے بار بار ان مسائل کی نشاندہی کی لیکن کسی حکمران نے اس پر کوئی کام نہیں کیا ۔ بس دعویٰ ہی کرتے رہے اور ان مسائل کاذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈال کر خود بری الذمہ ہو جاتے تھے۔ اب پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ۔ عمران خان نے الیکشن سے پہلے بڑے دعویٰ کئے کہ مہنگائی ، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا ، اور نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی۔ تین سال سے زائد کا عرصہ اس حکومت کو ہو گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان اور اس کی کابینہ وہ بھی ان تمام مسائل کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں ، اس مرتبہ تومہنگائی نے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، آٹا، چینی ، دالیں اور سبزیاں جن کی قیمتیں آسمان پر باتیں کر رہی ہیں جس وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے متنفر ہوتی جا رہی ہے ۔عوام نے اب اپنی رائے بدل ڈالی ہے ۔ آپ اس بات کا اندازہ سینٹ ، نوشہرہ ، ڈسکہ اور کراچی میں ہونے والے الیکشن سے لگا سکتے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کی ہاری ۔ پاکستان تحریک انصاف کی ہار کی بڑی وجہ یہی مسائل کا حل نہ ہونا ہے ۔ (شہزاد امتیاز)