واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکہ میں انتہائی لمبے سینگوں والی گائے اور بیل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ گائے (ٹیکساس لانگ ہارن) کو دودھ اور گوشت کے ساتھ ساتھ سواری اور بار برداری کے لیے بھی پالا جاتا رہا ہے ۔ گائے کی جسمانی پیمائش کے مطابق قد 5 فٹ تک جبکہ اس کا وزن635 سے 997 کلوگرام تک ہوتا ہے ، اس گائے کی خصوصیت اس کے لمبے اور خوبصورت سینگ ہیں جن کی لمبائی100 سے 127 انچ ہوتی ہے ۔ 1964 میں اس نایاب نسل کی بریڈنگ اور حفاظت کے لیے امریکہ میں ٹیکساس لانگ ہارن بریڈرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا اور اب امریکہ میں لانگ ہارن کی دیکھ بھال یہی ادارہ کررہا ہے ۔