لاہور،کراچی(سپورٹس رپورٹرز) سوئی ناردرن گیس کمپنی ٹیم نے کراچی یونائیٹڈ کو یک طرفہ میچ میں سات صفر گول سے شکست دے کر پاکستان پریمیئر لیگ کے لئے کوالیفائی کرلیا، اس طرح 16ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی۔ ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں فاتح ٹیم کے محمد صہیب نے تیسرے اور پھر 16ویں منٹ میں گول کئے ۔ شاہ زیب نے بھی 26 ویں منٹ میں مکالف ٹیم کے دفاع کو پار کرتے ہوئے گول کیا۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل محمد سوہیر نے سکورچار صفرکردیا۔وقفے کے بعد عمران 57 ویں منٹ میں گول کر نے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے 5 منٹ بعد ایک اور گول کرتے ہوئے سکورچھ صفر کردیا۔ ساتواں گول عبداﷲ نے 81 ویں منٹ میں کیا۔یاد رہے کہ سوئی سدرن گیس اوراشرف شوگر ملز کے علاوہ سول ایوی ایشن بھی کوالیفاء ی کر چکی ہیں۔ پاکستان پریمیئر لیگ 2018میں مجموعی طور پر 16ٹیموں کو شرکت کرنا ہے ،12کا فیصلہ قبل ازیں 2015میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوچکا جبکہ چینلج کپ 2018اور بی ڈویژن 2014سے سامنے آنے والی 8ٹیموں میں سے 4کا فیصلہ کوالیفائرز سے ہوگیا ہے ۔