لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے کمپنی کیلئے 11 ڈائریکٹرزکا انتخاب کر لیا ہے ۔منتخب نمائندوں کی بطور ڈائریکٹرز سہ سالہ تقرری کی مدت کا آغاز6جولائی 2020 سے ہوگا۔ 11 ڈائریکٹرز میں سے 5 ڈائریکٹرزآزاد ہیں جن میں ایک خاتون ڈائریکٹر بھی شامل ہے ۔ووٹوں کی تعداد کے حساب سے منتخب ہونے والے ڈائیریکٹرز میں احمد عقیل ، روحی رئیس خان، منظور احمد، رضوان اللہ خان، ڈاکٹر سہیل رضی خان،محمد ہارون،محمد ایوب چودھری،ساجد محمود قاضی،نوید کامران بلوچ،یوسف نسیم کھوکھر اورعفان عزیز شامل ہیں۔قبل ازیں 23جون 2020 کو شیئرہولڈرز کی جنرل میٹنگ لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی ۔