لاہور(پ ر ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈسے وابستہ مدثر بشیر کی تصنیف نے ممتاز عالمی ادبی ایوارڈ ، ڈاہن پرائز جیت لیا ۔واضح رہے کہ مدثر بشیر سوئی ناردرن گیس کے میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہیں۔ان کے تحریر کردہ پنجابی زبان کے ناولٹ ’’کون‘‘ نے ڈاہن ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔مدثر بشیر تجربہ کار صحافی، محقق، تاریخ دان اور ادیب ہیں جن کی اب تک گیارہ کتابوں کے علاوہ پنجابی اور اردو میں ادب، شاعری اور تاریخ پر کئی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ان کی تصانیف کا انگریزی، اردو اور گُرمُکھی زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے ۔واضح رہے کہ ڈاہن پرائز پنجابی زبان کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے ۔ مدثر بشیر کو ایوارڈ 2 نومبر کو وینکوور، کینیڈا میں دیا جائے گا۔