لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ آج اپنی 24ویں سالگرہ منائیں گی ۔تقریب میں ان کے قریبی دوست شرکت کریں گے جنہیں باضابطہ دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں۔ سویر اشیخ نے انکشاف کیا کہ میں سال میں ہر تین ماہ بعد سالگرہ مناتی ہوں اور اس تناظر میں چار تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ مصروف زندگی میں الجھے ہوئے دوستوں کو اکٹھا کرنے کا ایک بہانہ ہے ۔