ملتان(سپیشل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کی روایتی سستی کی وجہ سے صوبہ بھر میں سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی انڈکشن تاخیر کا شکارہے ،اسامیاں مشتہر نہ ہونے کے باعث ایف سی پی ایس،ایم ایس،اور ایم ٖڈی پارٹ ون پاس کرنے والے ڈاکٹرز شدید اضطراب کا شکار ہیں ،تفصیل کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جنوری 2019 کے لئے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت پی جی آرز کی تعیناتی اب تک مشتہر بھی نہیں کی جا سکی جس کے باعثایف سی پی ایس،ایم ایس اور ایم ڈی پارٹ ون مکمل کرنے والے ہزاروں ڈاکٹرز شدید بے چینی کا شکار ہیں جبکہ پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جہاں پہلے ہی ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے وہاں مزید کمی پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،پائینرز یونٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رائو،پروفیسر ڈاکٹرز مہناز خاکوانی،ڈاکٹر نصر بزدار،اور ڈاکٹر ساجد اختر نے کہا کہ پی جی آرز کی انڈکشن کا عمل اب تک شروع نہ ہو پانا نہایت افسوسناک ہے ۔