لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹ افراد پر مشتمل بورڈ آف گورنرز کے ذریعے چلانے کے نافذایم ٹی آئی آرڈیننس کو آج پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ ایکٹ بنانے کے حوالے سے منظوری کے لیے پیش کرے گی ۔ اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد آرڈیننس کوسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے سپرد کیا جائے گا جہاں سے منظوری کے بعد اسمبلی سے سے پاس کرایا جائے گا ۔