کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ااسٹار ماہرہ خان کو اس برس بھی ناکامی کا سامنا۔ فلم سپر ااسٹار سے وابستہ امیدیں رنگ نا لاسکیں۔فلم کے حوالے سے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔فلم باکس آفس پردھوم مچائے گی لیکن توقعات کے برعکس ایسا ہو نہ سکا۔اطلاعات کے مطابق 9 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’’سپر ااسٹار‘‘ عید کے دن تک خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی جس کی بنیادی وجہ یہ قرار دی جا رہی ہے کہ فلم دیکھنے والوں کے ذہنوں پر کوئی بھی تاثر چھوڑے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔زرائع کے مطابق "فلم سپر ااسٹار، ماہرہ خان کی فلاپ فلموں کی فہرست میں اضافہ ہی ثابت ہوئی ہے ۔