اسلام آباد(خبر نگار)اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کیلئے سات بنچ تشکیل دیدیئے گئے ۔تمام بنچ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے ،تین فل اور چار دو رکنی بنچ معمول کے مقدمات کے علاوہ نیب کیسز میں اپیلوں کی بھی سماعت کریں گے جبکہ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ بنچ صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔