لاہور (نامہ نگارخصوصی) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا ،سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ 2018 میں پٹرول کی قیمت 92 روپے تھی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہے اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں ، عدالت پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے لیے فیڈرل ٹریڈ کمیشن مقرر کرنے کا حکم دے ۔