کوئٹہ(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پر بلوچستان میںبھی ای کورٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ۔ افتتاح سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس مشیر عالم نے کراچی سے کیا۔اس موقع پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ آنے والے وقت میں اس ٹیکنالوجی کو نچلی سطح پر ہائیکورٹ ، سیشن کورٹ اور دیگر میں بھی متعارف کرایا جائیگا۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے سینئر نائب صدر سید سلیم اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ای کورٹ کے افتتاح سے انصاف کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا ۔