اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 140 قصور میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں جبکہ قرار دیا کہ الیکشن پٹیشن دائر ہونے کی صورت میں الیکشن ٹربیونل 3 ماہ میں اس کا فیصلہ کرے ۔چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد دوبارہ گنتی کرانے کے معاملے پر الیکشن ٹربیونل فیصلہ دے سکتا ہے ۔