اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی جس میں وفاق، الیکشن کمیشن ، تحریک لبیک ، مولانا خادم رضوی اور پیر افضل قادری کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں تحریک لبیک کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخ کرنے جبکہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔